میانمار حکومت نے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی

11

میانمار حکومت نے مسلمانوں کےحقوق کی جنگ لڑنے والی روہنگیا سالویشن آرمی کی جنگ بندی کومسترد کردیاہے، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگجووں سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

حکومتی ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ جنگجووں کے ساتھ بات چیت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

میانمار فوج اور بدھ ملیشیاؤں کے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والی روہنگیا سالویشن آرمی نے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور میانمارکی فوج سے بھی جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔

جنگ بندی کا مقصد میانمار فوجی جنتا کے مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو ’محفوظ راستہ‘ دینا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.