چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کا گوادر کے لیے 4 نئےمنصوبوں کا اعلان

20

کراچی: چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئر مین ژہانگ بائوژہونگ نے گوادر کے لئے 4 نئے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں UBL نے سی او پی ایچ سی کے ساتھ  گوادر اور اس کے فری اکنامک زونز کی اقتصادی ترقی کیلئے  ’تعاون کے فریم ورک‘ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ یہ تقریب یو بی ایل ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہوئی۔  ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں سی او پی ایچ سی کے چیئر مین ژہانگ بائوژہونگ اور یوبی ایل کی صدر و سی ای او سیما کامل نے دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ شرکت کی۔

سی او پی ایچ سی کے چیئر مین نے گوادر کے لئے 4 نئے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی نے گوادر بندر گاہ میں زیرِ تعمیر ڈھانچے کی ترقی کے لئےتقریباً 200   ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور گوادر پورٹ کے ارد گرد 30  کروڑ امریکی ڈالر سے 5 نئی کرینوں کی تنصیب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اس سال کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گی۔ تجارتی سرگرمیوں کے لئے مصنوعات کی نمائش کے لئے وہاں ایک کاروباری مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.