اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی

18

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سےپٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی۔

اطلاعات کے مطابق  یکم ستمبر سے پیٹرول 2روپے 24پیسے اور ڈیزل 70پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔  

اوگرا ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے 2روپے 24پیسےاضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 71روپے 80پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 70پیسے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 78روپے 10پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے اضافے سے نئی قیمت 59روپے فی لٹر اور 12روپے اضافے کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 56روپے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.