سنگاپور کا سالانہ مقابلہ حسن : کرسٹل لِم ’’مس گرینڈ سنگاپور‘‘ قرار

16

سنگاپور میں منعقد ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن میں  22سالہ حسینہ کرسٹل لِم نے ’’مس گرینڈ سنگاپور‘‘کا تاج سر پر سجا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں گزشتہ روز سالانہ مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا ، جس میں ملک بھر کے مختلف حصوں سے آنے والی خوبصورت حسیناؤں نے حصہ لیا ۔

یہ مقابلہ حسن مختلف راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تاہم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے18حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا۔ فاتح کا فیصلہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد کیا گیا جس میں 22سالہ کرسٹل لِم ’’مس گرینڈ سنگاپور 2017‘‘کے ٹائٹل کی حق دار قرار پائیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.