پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے جنوبی افریقا بورڈ کی طرف سے مدد کا اعلان

49

کیپ ٹاؤن : کرکٹ جنوبی افریقا کے چیف ایگزیکیٹو ہارون لوگارٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کی مدد کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ہارون لوگارٹ نے ورلڈ الیون میں جنوبی افریقی کرکٹرز کی شمولیت کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں مدد دینے کے عزم کااظہار کیا۔۔

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقا کو یکجا کر دیا ہے۔

ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان ستمبر2017 کی 12سے 15تک لاہور میں ہونے والے 3 ٹی 20 میچوں میں عالمی ٹیم میں 5 جنوبی افریقی کرکٹرز شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی گلوبل ٹی 20 لیگ کی دو فرنچائزز پی ایس ایل مالکان نے خریدیں ہیں،جس سے دونوں ممالک کی کرکٹ بورڈز کے تعلقات مزیدمضبوط ہوئے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.