شریف خاندان کیخلاف رپورٹنگ، نجی ٹی وی چینل کی مشہور خاتون اینکر نوکری سے فارغ

23

لاہور:شریف خاندان کےخلاف رپورٹنگ کرنے پر نجی ٹی وی چینل نے مشہور اینکر ڈاکٹر فضا اکبر کو نوکری سے فارغ کریا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فضا نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی کے دوران انہوں نے کچھ حقائق دیکھائے جس پر حکمراں جماعت طیش میں آگئی تھی لیکن کوریج کے بعد جب وہ دفتر آئیں تو پہلے انہیں پروگرام سے آف ایئر کردیا گیا بعدازاں انہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر مختلف دفاتر کے نیوز گروپس سے بھی نکال دیا گیا۔ تنگ آکر جب انہوں نے مینجمنٹ سے ایسے سلوک کی وجہ پوچھی تو انہیں جواب ملا کہ ہم پر اس جماعت کی طرف سے کافی پریشر ہے کہ اگر آپ کو دفتر سے فائر نہ کیا گیا تو چینل کو سرکاری اشتہارات نہیں ملے گے۔

فضا اکبر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سچائی اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.