امریکی جریدے فوربز کی سالانہ فہرست جاری:شاہ رخ، سلمان اور اکشے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں شامل

25

نیویارک:  امریکی جریدے فوربز کی جاری کردہ سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی سالانہ فہرست میں بالی ووڈ کے تین سپر اسٹارز جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والے 3 بالی ووڈ اسٹارز میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار شامل ہیں ۔ فوربز نے  یکم جون 2016 سے یکم جون 2017 کے دوران ہونے والی آمدنیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جس کے مطابق شاہ رخ خان 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کماکر عالمی درجہ بندی میں 8 ویں نمبر پر رہے. بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ 9 ویں پوزیشن  پر جبکہ بالی ووڈ کے کھلاڑی سمجھے جانے والے اکشے کمار 3 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

حیران کن طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ٹاپ 10 میں جگہ نہ بناسکے حالانکہ ان کی ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم دنگل بھی اسی دوران ریلیز ہوئی تھی جب فوربز نے ڈیٹا اکٹھا کیا اور دنگل نے دنیا بھر میں 2 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اس فہرست میں جگہ نہ بننے کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ان تینوں اداکاروں کی نسبت عامر خان سال میں ایک ہی فلم کرتے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکار ہالی ووڈ اسٹار مارک واہلبرگ رہے جن کی آمدنی 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی اور یہ آمدنی شاہ رخ خان کی آمدنی سے 79 فیصد زیادہ ہے۔دوسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن المعروف دی راک رہے جن کی آمدنی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.