نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں بوم بوم آفریدی کی شاندار سنچری

30

انگلینڈ: کاونٹی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں شاہد آفریدی نے شاندار سنچری اسکور کر دی۔

بوم بوم آفریدی ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف پہلا کواٹر فائنل کھیل رہے تھے ۔ آفریدی کو ٹیم کی جانب سے بحیثیت اوپنر کھلایا گیا اورانہوں نے10 چوکوں، 7 چھکوں کی مدد سے 101 رنز اسکور کیے۔

شاہد آفریدی نے42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو اس فارمیٹ میں کسی پاکستانی کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

اس سے پہلے بلال آصف نے قومی ٹی 20میں 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ احمد شہزاد نے بی پی ایل میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کر رکھی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.