ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت ہے، سُنیدھی چوہان

20

بھارتی گلوکارہ سُنیدھی چوہان کی شادی پانچ سال قبل میوزک کمپوزر ہتیش سونک سے ہوئی تھی۔ دونوں اتنے عرصہ کے بعد پہلے بچے کی پیدائش کی خوشی میں بہت جذباتی ہیں۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی پلے بیک سنگر سُنیدھی چوہان ان دنوں امید سے ہیں۔ ان کے یہاں پانچ سال کے بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کے شوہر ہتیش سونک بہت خوش اور جذباتی ہیں۔

انڈین میڈیا سے گفتگو میں سُنیدھی چوہان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت اور ناقابل بیان ہے۔ میں اب اپنی ذاتی زندگی اور کام کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں لیکن انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں، لیکن شکر ہے کہ ان کے خاندان کے افراد انھیں سنبھالنے کیلئے موجود ہیں۔

خیال رہے کہ سُنیدھی چوہان کا شمار موجود دور کی مشہور انڈین پلے بیک سنگرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی مقبول فلمی گانے گائے جن میں کملی اور دیسی گرل قابل ذکر ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.