بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ”وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس” کا دھماکے دار آغاز

21
بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ''وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس''
بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ”وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس”

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

رواں ہفتے دو نئی فلمیں ” War for the Planet of the Apes ” اور ” Wish Upon ” نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ فلم ” War for the Planet of the Apes ” ریلیز ہوتے ہی چھا گئی اور اس نے نمائش کے ابتدائی تین روز میں 6 ارب روپے کمائے۔ بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ”Rice of the Plant of the Apes ” کے سیکوئل ” War for the Planet of the Apes ” کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گر گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم 14 جولائی کو ریلیز ہوئی ہے جو 5.93 ارب کروڑ کما کر پہلے نمبر آ گئی۔ “Spider Man: Homecoming” اس ہفتے مزید 4 ارب 75 کروڑ کما کر دوسرے نمبر برا جمان ہے۔ ادھر ایونجرز میں ایکشن کے بعد Spider Man کے لیے نیا ایڈونچر ہے،  اس بار دشمن Patier Parker کی ہر دلعزیز اور قریبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا ہے،  اس دھمکی سے نمٹنے کے لیے Spider Man اپنے دشمنوں سے خوب انتقام لیتا ہے اور ایکشن کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ فلم ” Despicable Me 3 ” پچھلی دو فلموں کا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی ایک راک سٹار سے متعلق ہے جو دنیا کو قیمتی ہیرا چرا لیتا ہے۔ فلم میں اہم کردا گرو کے جڑواں بھائی کو بھی پیش کیا گیا ہے، فلم اس ہفتے مزید 1.98 کروڑ آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ تھرلر فلم Baby Driver ” 90 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہی۔ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کے لئے کام کرنے والے ایک ایسے باصلاحیت نوجوان ڈرائیور کے گرد گھومتی ہے جو جرائم سے الگ ہو کر پرسکون انداز میں زندگی گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ موسیقی کے دیوانے اس ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طرح طرح کے خطرات مول لینا پڑتے ہیں۔ ”The Big Sick ” کے حصہ میں پانچویں پوزیشن آئی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.