سائنس فکشن فلم ایلیئن کوونینٹ کی جھلکیاں جاری کر دی گئی

19
سائنس فکشن فلم '' ایلیئن کوونینٹ
سائنس فکشن فلم ” ایلیئن کوونینٹ

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم Alien: Covenant  کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ ہدایتکار Ridley Scott کی اس فلم کی معروف ہالی وڈ فلم سیریز ” Alien ” کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک Aliens کے گرد گھوم رہی ہے۔ کہانی ایک ایسے پراسرار سیارے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں موجود انوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار Michael Fassbenderنے ادا کیا ہے، دیگر کاسٹ میں Katherine Waterston، Billy Crudup، Danny McBride، Demián Bichirر اور Noomi Rapace شامل ہیں۔ سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے کا مکس تڑکہ لئے یہ سائنس فکشن فلم 19 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.