انجلینا جولی ”پروفیسر” بن گئیں

19
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلموں میں شاندار اداکاری کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اب پروفیسر بن گئی ہیں۔ 41 سالہ انجلینا جولی نے لندن اسکول آف اکنامکس میں اپنا پہلا لیکچر دیا، جہاں انہوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کی حیثیت سے اپنی خدمات اور تجربات سے طلبا کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ انجیلنا جولی نے گزشتہ برس لندن اسکول آف اکنامکس میں متعارف کرائے جانے والے کورس، خواتین، امن اور سلامتی، میں بطور پروفیسر اپنی ذمہ داری نبھانے کی آمادگی ظاہر کی تھی ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.