فلم کانگ: اسکل آئی لینڈ کا ٹریلر منظر عام پر

19
فلم کانگ: اسکل آئی لینڈ
فلم کانگ: اسکل آئی لینڈ

ہالی ووڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کی ایکشن اور Adventures سے بھرپور نئی Fantasy ہارر فلم ” Kong: Skull Island ” کا ٹریلر منظر عام پر آ گیا۔Jordan Vogt-Roberts کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پراسرار جنگلات میں رہتا ہے۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ Kong: Skull Island نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں یہ مناظر یقیناً دیکھنے والوں کے دل دہلا دیں گے۔ Thomas Tull ، Jon Jashni اور Mary Parent کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وود ادکار Tom Hiddleston ، Brie Larson ، Samuel L. Jackson ، Toby Kebbell ، Corey Hawkins ، Jason Mitchell ، John C. Reilly ، Tom Wilkinson ، Thomas Mann اور John Goodman اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 190 ملین ڈالر لاگت سے Legendary Pictures کی تیاری کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس Fantasy Monster Movies کو Warner Bros پکچر کے تحت رواں 10 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 1933ء سے اب تک گوریل پر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اس سلسلے کی آخری فلم 2005ء میں Peter Jackson کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.